پاکستانی نژاد امریکی فلمساز محمد علی نقوی جو گزشتہ ماہ ہی ایمی کی ممبران میں شامل کئے گئے تھے ۔
اب ان کی بنائی گئی دستاویزی فلم ٹرننگ پوائنٹ نائن الیون اینڈ وار ان ٹیرر کو ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔
نیٹ فلیکس کے لئے بنائی گئی یہ دستاویزی فلم 5 حصوں پر مشتمل ہے جو نیویارک میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں اور اس کے نتیجہ میں امریکا افغان کے تعلقات پر مبنی واقعات کو پیش کررہی ہے ۔
اس فلم کی ہدایتکاری برائن نیپنبرگر نے دی ہے ۔
یہ دستاویزی فلم 2021 میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلموں کے ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہی ۔