The news is by your side.

تعریفی پیغامات بھیجنے والی ایپ مورال

0

سوشل میڈیا پر تنقید و تضحیک اور ہراساں کئے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے ایک نئی ایپلیکیشن مورال کو متعارف کروایا گیا ہے

مورال نامی ایپ صارفین کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو تعریفی پیغامات بھیجنے کی ترغیب دیتی ہے ۔

مورال ایپلیکیشن کے بانی ذہنی صحت کے وکیل ہیں جنہوں نے اپنے دوستوں کی جانب سے حوصلہ افزاء پیغامات باقاعدگی سے ملنے پر ایسی ایپلیکیشن بنانے کا خیال آیا جو مایوس اور ناامید ماحول میں لوگوں کو بوسٹ اپ کرے ۔

انہوں نے اپنے تجربہ سے متعلق بتایا کہ میرے دوست صبح کے وقت لطیفے اور حوصلہ افزاء پیغامات کا اشتراک کرتے ۔ مجھے محسوس ہوا کہ یہ پیغامات گروپ میں ایک امید کی لہر بن کر موجود رہتے جنہیں دن کے کسی بھی اوقات میں پڑھکر ہم اچھا محسوس کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ مورال ایک سپورٹ سسٹم بن کر آپ کی جیب رہتا ہے اور ایسے پیغامات آپ تک پہنچاتا ہے جو آپ کے دن کو خوشگوار بناتے ہیں ۔

یہ ایک انوائٹ اونلی ایپلیکیشن ہے جہاں اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو گمنام تعریفی پیغامات بھیجنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔

اس ایپ سے صارفین روزانہ 5 گمنام پیغام بھیج اور وصول کرسکتے ہیں ۔

ایپ کے ذریعہ آپ کسی ایسے شخص کا اچھے سے خیال رکھ سکتے ہیں جس کی آپ پروا کرتے ہیں ۔ آپ اس کے دن کو بہتر بنا سکتے ہیں اور جواب میں ایسے ہی پیغامات وصول کرسکتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.