The news is by your side.

کل پیٹرول پمپس بند رہیں گے

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل بروز 25 نومبر ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کی تصدیق کردی ہے ۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ۔ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے سبب 5 نومبر کو ہونے والی ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا تھا ۔ لیکن تاحال حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔

یاد رہے پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

کل ہونے والی ہڑتال میں پیٹرول پمپس صبح 6 بجے سے ملک بھر میں بند رہیں گے  ۔

تبصرے بند ہیں.