دس سال کے طویل عرصہ بعد ترکی سے مارچ 2020 تو آئی ٹی آئی ٹرین شروس بحال ہوئی تھی ۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ 21 دسمبر کو اسلام آباد سے پہلی مال بردار ٹرین تہران ، تافتان ، زاہدان سے ہوتی ہوئی انقرہ پہنچ گئی ہے ۔
ترجمان کے مطابق منزل پر پہنچنے سے پہلے ٹرین پہ موجود سامان کو ایرانی ، ترک ریک گیج سستم کے تحت دوسروں بوگیوں میں منتقل کیا گیا تھا ۔
مذکورہ ٹرین 8 بوگیوں پر مشتمل تھی جس پر 150 ٹن پنک نمک تھا ۔ دوسری ٹرین 28 دسمبر کو روانہ کی گئی جو ابھی راستے میں ہے اس پر 525 ٹن صابن کے پتھر موجود جو جلال آباد افغانستان سے خردے گئے تھے ۔
ترجمان کے مطابق پہلی ٹرین سے 8 لاکھ اور دوسری ٹرین سے 22 لاکھ روپے پاکستان ریلوے نے کمائے ۔ ایران سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران صرف راستہ فراہم کرنے والے ملک کے طور پر استعمال ہوگا اور پاکستان سے بھیجے گئے تمام سامان کی ترسیل ترکی میں ہی کی جائے گی ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تیسری ٹرین کو جلد ہی ترکی کے لئے روانہ کیا جائے گا اور اسے سامان سے لوڈ کیا جارہا ہے ۔ بین القوامی ریل نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان ریلوے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
بین القوامی معیار کو بحال رکھنے کے لئے پاکستان ریلوے کے انٹرنیشنل اپریشنز کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ساز و سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی ۔
تبصرے بند ہیں.