The news is by your side.

نئے ڈیجیٹل رجحانات

ٹیکنالوجی کی رفتار مستقبل کے نئے رحجانات کے متعلق کوئی اندازہ قائم کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ 2020 میں کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ٹیکنالوجی سارے اہم کام چھوڑ کر ورک فرام ہوم کے ٹولز کو بنانے اور انہیں بہتر بنانے پر ساری توجہ مرکوز کرے گی ۔ ورک فرام ہوم نے مستقل طور پر زندگی کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے ۔

مستقبل کے رجحانات پر نظر رکھنے والا پلیٹ فارم سٹیٹسٹا کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی مد میں خرچ ہونے والی رقم 20 فیصد سے بڑھ کے 8۔1 ٹریلین ڈالر ہونے کی توقع ہے ۔

پاکستانی میڈیا کے رجحانات : پاکستان میں  نیوز میڈیا جب ڈیجیٹل ہوا تو امید تھی کہ روایتی میڈیا ہاوسز کے ساتھ خود مختار کانٹینٹ پروڈیوسرز جو مواد تیار کریں گے وہ صارف کی توجہ حاصل کرے گا ۔ لیکن ناظر کی دلچسپی اور اس عرصہ کا کانٹینٹ بتاتا ہے کہ کہیں کوئی کمی ہے ۔ اس حوالہ سے میڈیا کے ماہرین بتاتے ہیں کہ نیو میڈیا نے بھی اپنے پیشرو میڈیا (پرنٹ و براڈ کاسٹنگ) کی طرح بریکنگ پر زیادہ فوکس کیا ہوا ہے ۔ ماضی میں جو درجہ ٹی آر پی کو حاصل تھا موجودہ وقت میں وہی پیج ویزیٹرز کو حاصل ہے ۔ لیکن ویب سائٹس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ آڈینس کی بڑی تعداد اب بھی ان سے دور ہیں ۔

وی لاگرز اور یوٹیوبر سے توقع تھی کہ وہ اپ تو ڈیٹ کانٹینٹ کی تیاری میں مارکیٹ کی ترجیحات کو مقدم رکھیں گے لیکن وہ بھی صرف ویورز کی تعداد بڑھانے کے لئے بھیڑ چال کا شکار ہوگئے ۔ پاکستان میں نیو میڈیا کا وہی حشر ہوا جو ماضی میں ٹیلی ویژن اور پرنٹ کا ہوا تھا ۔

پاکستانی نیو میڈیا آڈینس کو اس وقت ہی متوجہ کرسکے گا جب بریکنگ ، ادارتی اور صارف کی پسند کے بجائے ضرورت کو خبر کی بنیاد بنائے گا ۔ بریکنگ نیوز پر توجہ رکھنے کے بجائے فالو اپ اور تحقیاتی خبر پر فوکس کرنا پڑے گا تاکہ آڈینس متاثر ہو ۔ عالمی رجحانات کی تقلید اسی صورت میں مفید ثابت ہوگی جب بنیاد درست اور طویل المدت اہداف پر ہو ۔

بینکنگ : اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل بینکنگ کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے برانچ لیس بنکنگ کے حوالہ سے اقدامات کئے ہیں ۔ مرکزی بنک کے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے اب بنک کے صارف کو یہ سہولت حاصل ہوگئی ہے کہ وہ برانچ آئے بغیر اپنا بائیو میٹرک تصدیق شدہ اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے ۔

ڈیجیٹل میڈیا کے عالمی رجحانات : پاکستان میں نیوز یا نیو میڈیا سے متعلق باتوں کو ایک طرف کرکے جب ہم عالمی میڈیا کے رجحانات پر نظر دالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ آڈینس کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ادارے اپنی توجہ نئے سیگمنٹس کی تلاش میں نیو میڈیمز پر مرکوز کررہے ہیں ۔ براڈ کاسٹنگ ٹیلی ویژن کی جگہ کنیکٹڈ ٹی وی نے لے لی ہے ۔ بین القوامی ایڈورٹائزنگ بیورو کے ایک سروے کے مطابق نیو میڈیا اپنے اشتہارات کا 60 فیصد کنیکٹڈ ٹی وی کی طرف منتقل کرچکے ہیں ۔ 2022 میں کنیکٹڈ ٹی وی اور صارف دونوں زیادہ مستفید ہونگے ۔

ویب تھری پوائنٹ زیرو : موجودہ ویب ٹو پوائنٹ کا تیسرا ورژن کہلاتا ہے ۔ ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد اسے 2022 میں نئے انقلاب کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ ویب تو پوائنٹ کے موجودہ دور میں انٹرنیٹ زیادہ سوشل ہوگیا ہے ۔ سارفین ماضی کے مقابلہ میں بہتر طور پر باہم رابطہ میں آئے ہیں ۔ ان رابطوں نے نئے کانٹینٹ کی تخلیق میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ اب تک یہ ڈیٹا امیزون ، ایپل ، میٹا ، مائکرو سافٹ اور گوگل جیسے اداروں کے کنٹرول میں ہے ۔

اداروں کے کنٹرول کا بڑھاوا صارف کے ذاتی ، کاروباری اور دیگر پیشہ ورانہ ڈیٹا کی پرائیویسی سے متعلق مسائل میں اضافہ کا سبب بھی بن رہا ہے ۔ ان سروسز کے استعمال کے لئے مجبورا جو ایگریمنٹ سائن کرنا پڑتا ہے اس میں ہر طرح کی شرائط کا ماننا پڑتا ہے ۔ 2022 میں توقع کی جارہی ہے کہ ویب تھری پوائنٹ زیرو کو زیادہ بہتر کرکے اداروں کے بجائے صارف کو زیادہ بہتر خدمات کی فراہمی پرمرکوز رہے گی ۔

تبصرے بند ہیں.