پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل بروز 25 نومبر ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کی تصدیق کردی ہے ۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ۔ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے سبب 5 نومبر کو ہونے والی ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا تھا ۔ لیکن تاحال حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔
یاد رہے پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
کل ہونے والی ہڑتال میں پیٹرول پمپس صبح 6 بجے سے ملک بھر میں بند رہیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.