وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔
پارٹی کی سینئر قیادت اور وزراء عدم اعتماد کی تحریک اور ملکی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیں گے ۔
اس وقت وزیر اعظم ہاؤس میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے میاں محمود الرشید ، بابر اعوان ، شوکت ترین ، اسد عمر ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، پرویز خٹک ، شیخ رشید ، فواد چوہدری اور شفقت محمود موجود ہیں ۔
اس اجلاس میں وزیر اعظم کو اتحادیوں سے ہونے والی ملاقات کی تفصیل اور ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔
عدم اعتماد کی تحریک پر حکومتی حکمت عملی کو بھی زیر بحث لایا جائے گا ۔ جبکہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی موضوع گفتگو رہے گی ۔
اجلاس میں وزیر اعظم نئے منتخب کئے گئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو نامزد کرنے پر اپنی جماعت کو اعتماد میں لیں گے ۔
اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی سے بھی وزیر اعظم کی ملاقات متوقع ہے ۔