وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ملک کے 23ویں وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ پر مدینہ منورہ روانہ ہونگے ۔
دورے میں وزیر اعظم سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی ، تجارت و سرمایہ کاری جیسے معاملات کے فروغ کے علاوہ سعودیہ میں پاکستانی افرادی قوت کے حوالہ سے روزگار کے نئے مواقعوں پر بھی بات کریں گے ۔
اس دوارن باہمی دلچسپی کے امور اور متعدد علاقائی و بین القوامی معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔
وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین کثیر جہتی تعلقات اور مضبوط ہونگے اور باہمی تعاون دونوں ممالک کی شراکت داری کو اور مستحکم کرے گا ۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو بذریعہ ٹیلیفون وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کی مبارکباد دی تھی ۔