محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہوا کے دباؤ کی زیادتی کے سبب کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی ۔
یہی وجہ ہے کہ اس وقت کراچی کو موسم شدید گرم اور خشک ہے ۔
اس وقت کراچی میں لو چل رہی ہے اور پارہ 42 ڈگری پر پہنچا ہوا ہے ۔
کل سے کراچی کا موسم معمول کے مطابق ہوجائے گا اور پارہ 36 تا 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔
8 اپریل سے کراچی کے موسم میں مزید بہتری آئے گی اور درجہ حرارت 34 تا 35 ڈگری تک ہوجائے گا ۔
ماہرین صحت نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نا نکلیں اور اگر نکیلں تو سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر نکلیں ۔
اس موسم میں پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھادیں ۔ ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں ۔