The news is by your side.

نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

0

ایوان صدر میں منعقد ایک تقریب میں 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ۔

صدر مملکت عارف علوی نے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا ۔

وفاقی کابینہ جس نے آج حلف اٹھایا ہے اس میں 30 وزراء ، 4 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں ۔

وفاقی وزراء میں مسلم لیگ نون کے خواجہ محمد آصف ، احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ ، سردار ایاز صادق ، رانا تنویر حسین ، خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق ، میاں جاوید لطیف ، ریاض حسین پیرزادہ ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور اعظم تارڑ شامل ہیں ۔

جبکہ پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ، نوید قمر ، شیری رحمان ، عبدالقادر پٹیل ، شازیہ مری ، سید مرتضیٰ ، محمود ساجد توری ، احسان الرحمان ، عابد حسین کابینہ میں شامل ہیں ۔

جے یو آئی سے اسد محمود ، عبدالواسع ، عبد الشکور ، محمد طلحہٰ محمود ، جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہونگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.