گزشتہ شب ٹی 20 کا فائنل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز ایک اچھا آغاز دینے میں کامیاب رہے اس دوران انہین کیچ ڈراپ ہونے پر نئی زندگی بھی ملی ۔ مارٹن گپٹل نے اننگ میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھولا تھا جب ان کا کیچ وکٹوں کے پیچھے ڈراپ ہوگیا انہوں نے 28 رنز کی اننگ کھیلی ۔ 28 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے ۔ ان کے بعد آنے والے کین ولیمسن نے کپتان والی اننگ کھیلی اور صرف 48 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی برق رفتار اور دھواں دھار اننگ کھیلی ۔ نیوزی لینڈ نے 4 وکٹون کے نقصان پر 172 رنز کا مجموعہ حاصل کیا ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
آسٹریلیا کے بلے باز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے باؤلرز پر قہر بن کر ٹوٹے ۔ آسٹریلین اوپننگ بلے باز مچل مارش نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ڈیوڈ وارنر نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگ کی شراکت 92 رنز کی تھی جس نے آسٹریلیا کی جیت کی بنیاد رکھ دی ۔ گلین میکسویل نے 18 گیندوں پر 28 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ارون فنچ 5 رن ہی بنائے ۔
نیوزی لینڈ کے باؤلرز کی جانب سے کوئی مزاحمت نظر نہیں آئی اور صرف ٹیرینٹ بولٹ ہی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔
آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کردیا ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی مچل مارش اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر قرار پائے ۔
تبصرے بند ہیں.