انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں آج ہونے والے نویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
مسقط کے میدان میں بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ شروع میں اس کے خلاف جاتا نظر آیا جب بنگلہ دیش کو کھاتہ کھولے بغیر 1 وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور شکیب الحسن نے 50 رنز کی شراکت قائم کی جس سے ٹیم کو سہارا ملا ۔
لٹن داس 29 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے ۔ جبکہ شکیب نے دوسرا اینڈ سنبھالتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ بنگلہ دیشی کپتان نے بھی 50 رنز بناکر اسکور کو قابل مزاحمت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی مشفق الرحیم تاحال اپنی فارم حاصل نہیں کرسکے ہیں اور صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ پاپوانیو گنی کے کامیاب باؤلرز میں راوو اور موریا نے 2، 2 کھلاڑی پویلین پہنچائے ۔
بنگلہ دیش کے لئے آج کا میچ جیت کر سپر 12 راؤنڈ کے لئے کولیفائی کرنے کا سنہری موقع ہے ۔
بنگلہ دیشی ٹیم اس موقع سے فائدہ اٹھائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ آنے والے گھنٹوں میں ہوجائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.