دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے نیمبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
دونوں ٹیمیں سری لنکا سے شکست کھا چکی ہیں ۔ یہ میچ گروپ اے کے لئے فائنل بن گیا ہے کیونکہ اس مقابلہ کی فاتح ٹیم سپر 12 کے لئے نامزد ہوجائے گی ۔
ماہرین کرکٹ سخت مقابلہ کی توقع کررہے ہیں ۔ نیدر لینڈ کو دونوں ٹیموں نے ہرایا ہے اور سری لنکا سے دونوں کو شکست ہوئی ۔
کل کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے باآسانی پاپوا نیو گنی کو 84 رنز سے ہرا دیا تھا ۔
پاکستان انڈیا کے میچ سے پہلے روایتی انداز میں کھلاڑیوں اور دونوں ممالک کے شائقین اپنی اپنی ٹیموں کے لئے سوشل میڈیائی جنگ میں مصروف ہیں ۔ وہیں پاکستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے اپنے ورچوئل خطاب میں ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ہے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو وارم اپ میچ کی ہار کو بھول کر آگے جیت کی جانب قدم بڑھانے کا مشورہ دیا ۔
آپ نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ہر شعبہ میں نمبرون ٹیم ہے ۔ گیم میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن لڑ کر ہارنا گیم کو پلیٹ میں رکھ کر دینے سے بہتر ہے ۔ اپنی اچھی پرفارمنس سے میچ کو یادگار بنائیں ۔ آپ جیتیں یا ہاریں ہمیں آپ سے پیار ہے ۔
یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو پاکستان اور انڈیا اپنے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہونگے ۔
تبصرے بند ہیں.