The news is by your side.

گوگل میں ملازمت حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی

0

پاکستان کے شہر صادق آباد سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ شفیقہ اقبال گوگل پر ملازمت حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں ۔

شفیقہ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد بطور ڈیٹا انجینئر فری لانس کام کررہی تھیں ۔

امریکہ کی مشہور فری لانس کمپنی اپ ورک پر دنیا میں خواتین کی عالمی سفیر کے طور پر نمائندگی کرنے سے شفیقہ کو عالمی نمائندگی کا موقع ملا اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا گیا ۔

پاکستان کی یہ ہونہار بیٹی بیک اینڈ ڈیولپمنٹ ، ڈیٹا بیس کی مائگریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ، ای ایل ٹی پائپ لائنز ، کلاؤڈ سلوشنز اور لوجیکل پروگرامنگ میں مہارت رکھتی ہے ۔

پاکستان کی یہ ونڈر گرل پولینڈ کے شہر وارسا میں گوگل کے آفس میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.