پاکستان سمیت دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق ارادیت منارہے ہیں ۔
اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کشمیریوں سے اقوام متحدہ کے کئے گئے وعدہ کو 73 سال گزرگئے ہیں ۔ 73 سال قبل کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے کے لئے کشمیری آج بھی اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔
کشمیر کے تنازع کا پر امن حل یہی ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے دے تاکہ منصفانہ رائے شماری اس مسلہ کے تصفیہ میں کردار ادا کرے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم اور بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے ۔ کشمیری بھارتی قبضہ اور ظلم کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیریوں کی ہر طرح کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا ۔
تبصرے بند ہیں.