The news is by your side.

شہنشاہ ظرافت عمر شریف بیرون ملک جاسکیں گے

0

دنیا بھر میں اپنے برجستہ جملوں اور پرمزاح باتوں سے لوگوں کا دل بہلانے والے اداکار عمر شریف پچھلے کچھ دنوں سے کافی علیل ہیں ۔ ان کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بیرون ملک جانے کے انتظامات ہوگئے ہیں ۔

سندھ حکومت نے سفری سہولت فراہم کرتے ہوئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کردیا ہے ۔ اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے عمر شریف کی اہلیہ ذرین عمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتہ عمر شریف کو ویزہ جاری ہوجائے گا اور ہم واشنگٹن روانہ ہوجائیں گے ۔ جہاں ڈاکٹر طارق شہاب ان کے علاج کے لئے تمام سہولیات کے ساتھ تیار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عمر شریف صاحب کے علاج میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی نیک تمنائیں اور دعائیں  عمر صاحب کے لئے کیں ۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.