میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئی ہیں ۔
اتوار کی رات مذکورہ میچ کی ٹکٹیں جو 1500 اور 2600 درہم کی مالیت کی تھیں پیر کی صبح تک تمام فروخت ہوچکی تھیں ۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ پاک بھارت میچ کے لئے ٹکٹوں کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ہزاروں شائقین آن لائن انتظار کے سیکشن میں ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہونے کے منتظر ہیں ۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیمیں 24 اکتوبر کو دبئی میں ٹکرائیں گی ۔
تبصرے بند ہیں.