The news is by your side.

اینڈرائڈ فونز معذور بھی استعمال میں آذاد

کسی زمانہ میں کہا جاتا تھا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے ۔ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی نے اس کہاوت میں جو رنگ بھرا ہے وہ ناقابل یقین ہے ۔

ٹیکنالوجی کی طاقت استعمال کرتے ہوئے گونگے اور دیگر جسمانی معذوریوں کا شکار افراد چہرے کے اشاروں سے موبائل فون استعمال کرسکتے ہیں ۔

اس حوالہ سے گوگل نے دو نئے ٹولز متعارف کروائے ہیں جن میں کیمرہ چہرے اور آنکھوں کی حرکات سے ایکشن کی نوعیت معلوم کرتے ہیں ۔ صارفین اپنے فون کی اسکرین سکین کرسکتے ہیں اور مسکرانا ، بھنویں اٹھانا ، منہ کی مختلف حرکات کا آپشن منتخب کرکے اپنی بات سامنے والے تک پہنچاسکتے ہیں ۔ اینڈرائڈ ہر ایک کے لئے مفید ہو اس کے لئے ہم نئے ٹولز لاؤنچ کررہے ہیں جس سے چہرے کے اشاروں سے فون کنٹرول کرنا اور بات چیت کرنا آسان ہوجائے گا ۔

بیماریوں کے تدارک اور روک تھام کے مراکز کے اندازوں کے مطابق صرف امریکا میں 6 کروڑ 10 لاکھ بالغ افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں ۔ اس وجہ سے اینڈرائڈ بنانے والی کمپنیز گوگل ، ایپل ، مائکرو سافٹ اپنی مصنوعات اور سروسز کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لئے مجبور ہیں ۔

دو نئے فیچرز جو گوگل نے شامل کئیے ہیں ان میں سے ایک کو کیمرہ سوئچز کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ فیچر آپ کو سہولت دیتا ہے کہ سوئیپ اور ٹیپ کرنے کے بجائے چہرہ کے اشاروں سے اینڈرائڈ کو استعمال کرسکیں ۔

دوسرے فیچر کو پروجیکٹ ایکٹیویٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ ایک نئی ایپلی کیشن ہے جو لوگوں کو اینڈرائڈ اشاروں سے استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے جیسے ٹیکسٹ بھیجنا یا کال کرنا ۔

گوگل نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ اب ہر کوئی آنکھوں کی حرکات اور چہروں کے اشاروں کو فون میں محفوظ کرکے ایندرائڈ کو اپنی مرضی کے کاموں کے لئے استعمال کرنے میں آزاد ہیں ۔ یہ مفت ایپ گوگل پلے سٹور پر آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ میں دستیاب ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.