بلدیہ عظمی کراچی کا شہر کے نالوں سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بڑا آپریشن جاری ہے ۔ کراچی میں اس وقت گجر نالہ پر 6 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے ۔
بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی اس آپریشن کی نگرانی خود کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں اس آپریشن کو کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے بڑے نالوں پر اب تک 97 فیصد تجاوزات کے خاتمہ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے دن رات کام کیا جارہا ہے ۔ جس کے لئے بھاری مشینری اور افرادی قوت کا استعمال بڑی بنیاد پر کیا جارہا ہے تاکہ متوقع بارشوں میں عوام کو کسی بھی بڑی زحمت سے بچایا جاسکے ۔
تبصرے بند ہیں.