The news is by your side.

شاہین شاہ حیران کن بچہ : وقار یونس

کنگسٹن ٹیسٹ میں فتح کے مرکزی کرداروں میں شامل شاہین شاہ جو کہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے علاوہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے تھے ۔

شاہین کی صلاحیتوں کے معترف ان کے باؤلنگ کوچ بھی ہیں ۔ وقار نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر کا اشتراک کیا ۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ شاہین شاہ اپنی اہلیت سے مجھے متحیر کردیتا ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی غیر ملکی ریل کے سفر کے دوران دونوں لیپ ٹاپ پر کوئی ویڈیو بہت انہماک سے دیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے ہیش ٹیگ ایک دوسرے سے سیکھنے کا استعمال کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ شاہین کے ساتھ کام کرنا آسان ہے ۔ شاہین بہت تیزی سے سیکھتا ہے وقار نے تعریف کرتے ہوئے لکھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.