صوبائی دارلحکومت سندھ کچھ دنوں سے شدید گرمی سے متاثر ہے ۔ آج متوقع گرمی کی لہر میں شہر کا پارہ 41 درجہ کو چھو سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں ، شمال مشرق سے لو چل رہی ہے اس وقت بھارت اور پاکستان میں 2 مون سون کے نظام موجود ہیں اور ان کا دباؤ وسطی بھارت ، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب ہے ۔ جبکہ دوسرا کم دباؤ گجرات ، راجھستان ، اور جنوب مشرقی سندھ کو لپیٹے ہوئے ہے ۔ ہوا کا کم دباؤ تھرپارکر میں بارشوں کا سبب بن رہا ہے ۔ بھارتی گجرات میں ہوا کا کم دباؤ کراچی کی حالیہ گرمی کی وجہ ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ کراچی میں موسم جمعرات تک گرم رہے گا ۔ 16 ستمبر کے بعد بحیرہ عرب سے چلنے والی سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی ۔
اس گرمی کی لہر میں شہری اپنی حفاظت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں ۔ پانی اور دیگر مشروبات کا استعمال بڑھادیں ۔
تبصرے بند ہیں.