The news is by your side.

موبائل فون اب چوری نہیں ہوسکے گا

پنجاب پولیس ڈپارٹمنٹ نے موبائل فون کی چوری اور فروخت کو روکنے اور بعد ازں بازیاب کروانے کے لئے ایک نئی اسمارٹ فون ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے ۔ اس ایپلیکیشن کو کیپیٹل پولیس نے ای گیجٹ مانیٹرنگ سسٹم – پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا ہے ۔

پائلٹ ایپ کی لانچنگ تقریب ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہور کے دفتر میں ہوئی جس میں کیپیٹل پولیس کے چیف بی اے ناصر نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی ۔

موبائل فون انڈسٹری کے تاجر آسانی سے ای گیجٹ ایپ کے ذریعہ اپنا اندراج کروا سکیں گے ۔ دکاندار ہر موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر ایپ میں محفوظ کرسکیں گے تاکہ پولیس چوری شدہ آلات کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرسکے ۔

کیپیٹل پولیس کے چیف نے ایپ کو انقلابی قدم قرار دیا ہے ۔ اس ایپ کا موثر استعمال موبائل فون کی چوری میں 60 تا 70 فیصد کمی لاسکتا ہے ۔ یہ ایپ تاجروں کے محفوظ  کاروبار میں ان کی معاونت کرے گی ۔

موبائل فون کی چوری کی صورت میں پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا جائے گا اور خود کار طریقہ سے ایف آئی آر اپلوڈ ہوجائے گی ۔ ایپ میں محفوظ آئی ایم ای آئی نمبر سے موبائل فون کا ڈیٹا آن لائن دستیاب ہوگا جو چوری کی صورت میں فوری رسائی کا سبب بنے گا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایپ لاہور میں مطلوبہ نتائج فراہم کرے گی تو اس کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیلا دیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.