The news is by your side.

موویز کی شوٹنگ اب موبائل سے ممکن

آنر میجک 3 بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون اپنے کیمرہ کمالات سے عوامی توجہ کا مرکز بن جائے گا ۔

اس اینڈرائڈ کی مدد سے پروفیشنل فلموں کی عکس بندی تک کی جاسکے گی ۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس فیچر کے لئے آئی میکس ان ہینسڈ سے شراکت داری کی ہے ۔ اب تک اس کمپنی نے ٹی ویز ، پراجیکٹرز اور آئی وی آرز کے لئے ہی اپنی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے ۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے فارمیٹ کے فور ایچ ڈی آر مواد ، ڈی ٹی ایس آڈیو کے ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس ڈسپلے پر چلانے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔

آنر میجک تھری پہلا اسمارٹ فون ہوگا جو یہ منفرد تجربہ اپنے صارف کو فراہم کرے گا ۔

اس فون کی پشت پر مووی ریل کے ڈیزائن میں 5 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا ۔

اس فیچر کے علاوہ فون میں ممکنہ بہت سے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ یہ فون 12 اگست کا متعارف کیا جائے گا ۔ لیکن اس کے ایڈوانس 5 لاکھ سے زائد سیٹ فروخت بھی ہوگئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.