کمشنر کراچی کی جانب سے شہر بھر کے نالوں اور اطراف کی جگہوں پر دفعہ 144 (6) نافذ کردی گئی ہے ۔ نالوں اور ان کے اطراف کچرا پھینکنے پر پابندی کے خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ یہ اعلامیہ مون سون کے موسم میں شہر کی سڑکوں پر پانی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لئے سالڈ ویست مینجمنٹ بورڈ کی سفارش پر کیا گیا ہے ۔
سالڈ ویسٹ حکام کا کہنا ہے کہ کچرے کے کاروبار سے منسلکہ افراد کام کا کچرہ الگ کرکے باقی نالہ برد کردیتے ہیں ۔ جس سے بارشوں کے موسم میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
صوبائی حکومت کے بیان کے مطابق کراچی کے تین بڑے نالوں محمود آباد نالہ ، گجر نالہ ، اورنگی ٹاون نالہ اور دیگر چھوٹے بڑے نالوں کے اطراف کچرا چننے والے افراد کے 100 سے زائد گروہ موجود ہوتے ہیں ۔ حکام کے مطابق صوبائی حکومت ہر سال نالوں کی صفائی کرواتی ہے لیکن کچرہ چننے والے جو کچرا نالہ میں پھینکتے ہیں اس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے ۔ لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متوقع بارشوں کی پیش گوئی کے سبب 28 ستمبر تک نالوں اور ان کے اطراف پر دفعہ 144 کا نفاذ شہریوں کا کسی زحمت سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔
اس سلسلہ میں عام افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نالوں کے اطراف کچرا نہ پھینکیں اور کسی کو ایسا کرتے دیکھیں تو متعلقہ ادارے کو خبر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت فراہم کریں ۔
تبصرے بند ہیں.