The news is by your side.

ٹراپیکل سائیکلون الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کی پیشگوئی کردی ہے ۔ ڈاریکٹر مضمکہ موسمیات نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی اسٹیج پر آگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے آج شام سے شروع ہونے والی بارشیں کل سارا دن جاری رہیں گی ۔ ہوا کا کم دباؤ سندھ بھر میں تیز بارشوں کی وجہ بن سکتا ہے ۔

ان موسلا دھار بارشوں سے کراچی کی ساحلی پٹی اور گوادر شدید متاثر ہوسکتے ہیں ۔ اس صورتحال میں ہواؤں کی رفتار ستر سے اسی کلومیٹر ہوسکتی ہیں ۔ سمندری طوفان گلاب کے اثرات سے سندھ کا صوبہ متاثر ہوگا ۔ ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں اٹھیں گی ۔ لوگ اس دوران ساحلوں کا رخ نہ کریں ۔ بوسیدہ عمارتوں کے منہدم ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔ پرانی اور مخدوش عمارتوں کے مکین اس وقت محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں ۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اس صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے ۔

تیز بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ائیرپورٹ پر بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ جس میں چھوٹے طیاروں کی محفوظ جگہ پارکنگ اور تیز چلنے والی ہواؤں کی صورت میں طیاروں کو بھاری ونگز سے باندھنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں ۔ بارشوں میں پیدا ہونے والے کیڑے مکوڑوں سے بچنے کے لئے اور پرواز آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے لئے اسپرے اور برڈز شوٹر کی تعیناتی پر بھی ذور دیا گیا ہے ۔

آج اور کل ہونے والی بارشیں 100 تا 150 ملی میٹر تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر الیکٹرک کے کھمبوں سے دور رہیں اور برقی اشیاء کو استعمال کرتے ہوئے محتاط رہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.