The news is by your side.

کراچی میں ایک بار پھر بارش

کراچی میں آج صبح سے سخت گرمی کے بعد اب تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ کینٹ اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش کی وجہ سے آج ہونے والے سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب کے لئے کئے گئے انتظامات تیز ہواؤں کی وجہ سے درہم برہم ہوگئے ہیں ۔

جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے بارش کی خبریں بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔ ان میں سر فہرست کورنگی ، محمود آباد ، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، اسکیم 33 ، نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقہ بارش سے متاثر ہیں ۔

ماہرین موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 2 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ جس سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.