The news is by your side.

کراچی میں گلاب سنسنی پھیلا کر فرار

محکمہ موسمیات نے اپنے پانچویں الرٹ میں بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں تشکیل پانے والے طوفان نے اپنا راستہ تبدیل کرلیا ہے جس سے کراچی اور سندھ کے لئے خطرہ ٹل گیا ہے ۔

موجودہ صورتحال کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے جسے قطر کی تجویز پر شاہین کا نام دیا گیا ۔ متوقع طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے اضلاع گوادر ، لسبیلہ ، آواران ، کیچ ، خضدار ، قلات وغیرہ میں موسلادھار بارشیں ہونگیں ۔ البتہ کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے متعدد اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ طوفان کی وجہ سے سمندر میں 3 اکتوبر تک طغیانی کا امکان ہے ۔

صوبہ میں اربن فلڈنگ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے کمشنر کراچی کی جانب سے رات گئے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ۔

انتظامیہ نے اپنے جاری نوٹیفیکیشن میں عوامی تحفظ کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی تاکید کی تھی ۔ جامعہ کراچی میں ہونے والے امتحانات بھی ممکنہ طوفان کی وجہ سے منسوخ کئے جاچکے ہیں ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ، کالجز اور جامعات کوبند رکھنے کا فیصلہ بچوں کا تحفظ یقینی بنانے اور کسی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے کیا گیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.