The news is by your side.

ہینگ ٹونگ 77 سمندر میں

ہینگ ٹونگ 77 بیس اور اکیس جولائی کی شب کراچی کی بنرگاہ پر لنگر ٹوٹ جانے کے باعث کلفٹن کے قریب ریت میں دھنس گیا تھا ۔

جولائی کے آخر سے اب تک اس جہاز کو نکالنے کی دو درجن سے زائد کوششیں ناکام ہوئی تھیں تاہم گزشتہ دن کی گئی کوشش کی وجہ سے جہاز کو واپس گہرے پانیوں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔

جہاز کو صبح سویرے ٹرمینل پر لگادیا گیا ہے ۔ جہاز سے متعلق تحقیقات اب تک نامکمل ہیں ۔ جہاز کو ساحل پر پھنسے 48 دن ہوچکے تھے ۔

گڈانی شپ بریکنگ کی ایک کمپنی ایان شپ بریکنگ کے عملہ کی کوششوں سے جہاز سمندر میں واپس پہنچایا جاسکا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.