نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 3 ہزار 902 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس وائرس نے گزشتہ دن 83 افراد کو موت کی وادی میں پہنچا دیا ۔
4 ہزار 387 افراد اس مرض کو شکست دے کر معمولات زندگی کی طرف لوٹ گئے ۔ اس وائرس کی ملک میں موجودہ شرح 6 اعشاریہ 44 فیصد ہے ۔
ملک بھر میں کرونا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 413 ہے ۔ جبکہ 11 لاکھ 90 ہزار 136 اس مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ہے ۔ کرونا کے اعداد و شمار کی جو فہرست مرتب کی گئی ہے اس کے مطابق پاکستان اس وقت 31ویں نمبر پر موجود ہے ۔
ملک بھر میں اسپتالوں ، قرنطینہ سینٹرز ، گھروں میں موجود وینٹیلیٹرز پر کرونا کے 91 ہزار 747 مریض زیر علاج ہیں ۔ جن میں سے 5 ہزار 389 مریض تشویشناک حالت میں ہیں ۔
عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ سماجی فاصلہ ، ماسک ، سینیٹائزر کا استعمال اور ویکسین کے معاملات کو سنجیدگی سے اپنی زندگیوں پر نافذ کریں تاکہ آپ اور آپ سے جڑے رشتہ صحت کے ساتھ کرونا سے محفوظ رہیں ۔
تبصرے بند ہیں.