حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول بتاریخ 19 اکتوبر کے پر مسرت موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی ممکنہ تخریب کاری اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ، صحافی ، بزرگ ، خواتین اور بچوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.