حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے 12 ربیع الاول سے شروع ہونے والے احتجاج پر چھاپوں کے دوران حراست میں لئے گئے 800 کارکنوں کو رہا کردیا ہے ۔
پنجاب کے وزیر قانون اور پارلیمانی امور راجہ بشارت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کا عمل اسکروٹنی کے بعد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جن کارکنون کے خلاف ایف آئی آر کٹ چکی ہے انہیں عدالت سے ضمانت حاصل کرنی پڑے گی ۔
تاہم ابھی یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ تحریک لبیک کے وہ کارکن ایم پی او 1960 کے تحت گرفتار کیا گیا وہ رہا ہونگے یا نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.