The news is by your side.

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات ایلکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہونگے

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 15 اپریل کی تاریخ رکھی گئی ہے ۔ یہ انتخابات ای وی ایمز پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار نو سو ووٹنگ مشینز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو مشینوں کی فراہمی کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 50 مشینیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ الیکشن سے پہلے مطلوبہ مشینیں فراہم کردی جائیں گی ۔

تبصرے بند ہیں.