The news is by your side.

مارلن منرو پر بننے والی بائیو پک

0

ہالی وڈ کی پہلی سپر اسٹار مارلن منرو کی زندگی پر بننے والی بائیو پک بلونڈ نیٹ فلیکس پر 23 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

مارلن منرو پر بننے والی یہ فلم جوائس کیرل اوٹس کے سن دو ہزار میں لکھے گئے ناول سے ماخوذ ہے ۔ اس فلم میں مارلن کا مرکزی کردار اینا ڈی آرماس نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کے لئے ہدایتکاری کے فرائض اینڈریو ڈومینک نے انجام دئیے ۔

نورما جین المعروف مارلن منرو کن نفسیاتی مسائل سے دو چار تھیں اور ان کی نجی زندگی میں نورما اور مارلن کی کیا اہمیت تھی یہ سب کچھ بلونڈ میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.