The news is by your side.

چینی سرمایہ کار ایک کلک کی دوری پر

0

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے وی چیٹ نامی ایپ سروس شروع کی جس کے بعد وہ ریگولیٹری اور پبلک سیکٹر کا پہلا ادارہ بن گیا ہے ۔

اس سروس کے زریعہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی کمپنیوں کی تشکیل میں معاونت ملے گی اور وہ مقامی سرمایہ کار اور افردای قوت سے بھی رابطہ میں آسکیں گے ۔

اس ایپ کے صارفین کمیشن کے اہلکاروں سے نام کی دستیابی اور کمپنی کی تشکیل کے بارے میں چینی زبان میں معلومات حاصل کرسکیں گے ۔

وی چیٹ نامی یہ ایپ سنگاپور اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں پہلے ہی زیر استعمال ہے اور اب اسے یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی متعارف کروائی جائے گی۔

کمیشن کی وی چیٹ نامی ایپ صارفین کے پیغامات ، دستاویزات ، تصاویر اور مالی ادائیگیوں کے تبادلہ میں معاون ثابت ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.