ملک میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز نے ملک میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے ۔ اس حوالہ سے قومی ادارہ صحت نے کچھ اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔
اس رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستانی جغرافیہ میں موجود تمام علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔ ڈینگی مچھر کو اس کے جسم پر سیاہ اور سفید داغوں سے پہچانا جاسکتا ہے ۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جو اعداد و شمار جاری کئے ان میں 2019 میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 95 تھی جبکہ 2019 میں ڈینگی کے 53 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔
2020 میں ڈینگی کے 6 ہزار 16 کیسز سامنے آئے تھے ۔ جبکہ رواں سال ستمبر تک ڈینگی کو کیسز رپورٹ ہوئے ان کی تعداد 3 ہزار 795 ہے ۔
تبصرے بند ہیں.