پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنماء فیصل واوڈا کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ دوہری شہریت کے معاملہ پر جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کی پاداش میں چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ آج بروز بدھ سنا دیا ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلہ میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں بطور رکن پارلیمنٹ اور وفاقی وزیر کے بطور ملی ہوئی مراعات اور تنخواہیں 2 ماہ کے اندر سیکریٹری قومی اسمبلی کو واپس کرنے کا حکم جاری کیا ۔
فیصل واوڈا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں طویل مدت سے زیر سماعت تھا ۔ اس عرصہ میں واوڈا نے نااہلی سے بچنے کے لئے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیکر سینیٹ کی رکنیت حاصل کی ۔ جب الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف کاروائی نا روکی تو انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن اس حوالہ سے ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو قبول نا کیا اور الیکیشن کمیشن کو کاروائی نا روکنے کے واضح احکامات جاری کردئیے ۔
تبصرے بند ہیں.