The news is by your side.

سینئیر صحافیوں کے سامنے خط کی رونمائی کرونگا : وزیر اعظم

0

اسلام آباد میں برقی پاسپورٹ کی تقریب اجراء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران جمہوریت کی بقا کے لئے ہوتے ہیں اور عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے ، جمہوری طریقہ سے ہی اسے ناکام بنائیں گے ۔ یہ ایک برآمدی مسلہ ہے اور پاکستان کے خلاف بین القوامی سازش ۔

ملک میں بدعنوانی کا درخت تناور ہوگیا ہے جو ملک کی بقا کے لئے خطرہ ہے ۔ بدعنوانی نے ملکی جڑوں تک میں گھر کرلیا ہے آج کوئی شعبہ زندگی نہیں بچا جس میں بدعنوانی نا کی جارہی ہو ۔ این ایچ اے میں کی گئی کرپشن کا عوام کو اندازہ ہی نہیں ، سڑکوں کا جال بچھانے میں خزانہ کو کتنا چونا لگایا جاتا ہے ۔

انہوں نے دواران خطاب کہا کہ پاکستان کو ایک ٹیلی فون کال پر کنٹرول کرنے کی یہ سازش ناقابل برداشت ہے ۔ میں عوام کو نہیں بتا سکتا کہ کن ممالک نے ہمیں دھمکی دی ہے ۔ مجھ پر شک کیا جارہا ہے کہ میں اپنی حکومت بچانے کے لئے خط کا ڈرامہ کررہا ہوں ۔ میں اس مراسلہ کا اشتراک سینئیر صحافیوں سے کرونگا ۔ اپنے اتحادیوں کے نمائندے بلا کر انہیں سچ بتاؤنگا جتنا میں بتا رہا ہوں معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنجیدہ ہے ۔

مراسلہ میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے جو کرنا ہے کرلیں لیکن کہیں آپ کسی بین القوامی سازش کا شکار نہ بن جائیں ۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ملکی مفاد کو غیر ملکی مفاد کے لئے قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کررہے ۔ بین القوامی اسٹیبلشمنت کو عادت نہیں کہ کوئی قیادت ملکی مفاد کو ترجیح دے ۔ لوگ سمجتے ہیں کہ یہ ڈرامہ ہے لیکن یہ ڈرامہ نہیں ۔

جنگ کسی مسلہ کا کوئی حل نہیں اس سے صرف نقصان ہوا ہے جنگ نے قبائل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ ڈروں حملوں نے معصوم لوگوں کو متاثر کیا ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی اور زکوۃ دینے والے لینے والے بن گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.