The news is by your side.

مسلح افواج کا سیاسی گفتگو میں تذکرہ ملکی مفاد میں نہیں : آئی ایس پی آر

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حالیہ جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو میں نہ گھسیٹا جائے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں ہونے والے سیاسی مباحث میں مسلح افواج اور قیادت کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئیں ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں ۔

حالیہ سیاسی ہلچل میں جان بوجھ کر پاکستان کی مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں اور ان میں مسلح افواج کے ساتھ اعلیٰ قیادت کو واضح یا مبہم انداز میں اپنی گفتگو کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر نے 79ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ فورم نے حال ہی میں ہونے والے اس اقدام کا نوٹس لیا ہے کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام اور ادارہ اور معاشرہ میں تقسیم پیدا کرنے کے لئے منظم پروپگینڈہ مہم چلائی جارہی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی مقدس ہے ، پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کسی سمجھوتہ کے بغیر اس کی حفاظت کے لئے کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.