The news is by your side.

پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ ایپ

0

پاکستان کی ایک سیاسی جماعت نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنے ووٹر سے جڑنے کے لئے استعمال کیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو سوشل میڈیا کے علاوہ آن لائن ایپ کے ذریعہ اپنے پیروکار سے وابستہ ہوگئی ہے ۔

گوگل پلے کے گزشتہ دن کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد اس ایپ پر رجسٹر ہوچکے ہیں ۔

یہ ایپ ہر عمر کے افراد کے لئے ہے اور کوئی بھی صارف جو اسے استعمال کرنے کا خواہش مند ہے شناختی کارڈ اور فون کی مدد سے اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی ریجسٹریشن کروا سکتا ہے ۔

عمران خان نے اس ایپ کی لانچنگ کی تقریب میں اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔ ایک دفعہ ہمارے پاس ڈیٹا آجائے تو ہم اسے بریک ڈاؤن کرکے نچلے حلقوں تک لے جائیں گے ۔

جب ہم پارٹی ٹکٹ کے لئے اعلان کریں تو ہمارے ممبران کی رائے بھی اس انتخاب میں ہماری مدد کرے ۔

کیونکہ 2018 اور 2013 میں ہمارے لئے بڑا مشکل تھا 700 یا 800 افراد کو کیسے ویری فائی کریں کہ وہ میرٹ پر ہیں یا نہیں ۔ جس کی وجہ سے کافی مشکلات آئیں اور ہم نے غلط لوگوں کو ٹکٹ دے کر اپنا بڑا نقصان کروایا ۔

اس ایپ کے ذریعہ انٹر پارٹی الیکشن بھی کروائے جاسکتے ہیں اور ممبران کو آن لائن ٹکٹ بھی مل سکتا ہے ۔

اس ایپ میں میرا حلقہ نامی فیچر پر کام جاری ہے جس کے ذریعہ حلقہ کے معاملات آن لائن بھی دیکھے جاسکتے ہیں اور حلقہ میں الیکشن کے دن کے امور کی بھی نگرانی کی جاسکتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.