جنوبی کوریا کے انسٹیٹیوٹ آف انرجی ریسرچ سے وابستہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے یاسر صدیق نے بطور مرکزی سائنسدان ایک نئے طرز کے سولر سیل کی ڈیزائننگ اور تیاری کے پروگرام پر کام کیا جسے کاپر انڈئیم سلفو سیلینائیڈ کا نام دیا گیا ہے ۔
اس سولر سیل کی تیاری میں ایک خاص محلول استعمال کیا گیا ہے ۔ اس سیل نے باکفایت بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ بنایا لیکن جب اس پر پروسکائیٹ کی پتلی تہہ کو دونوں اطراف لگایا گیا تو اس سے حاصل ہونے والے نتائج نے پہلے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ۔
یاسر صدیق کی دونوں ایجادات کو ایک عالمی معیار کے ادارہ سے اعلیٰ کارکردگی کی تعریفی اسناد بھی جاری کی گئی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.