The news is by your side.

چین میں طیارہ گر کر تباہ

0

چائنا ایسٹرن ائیر لائن کا ایک مسافر بردار طیارہ صوبہ گوانگوژ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔

چین کے سول ایوی ایشن ادارہ کا کہنا ہے کہ طیارہ میں 123 مسافر اور عملہ کے 9 افراد سوار تھے ۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں گوانگوژ کے پہاروں پر آگ بھڑک اٹھی ہے تاہم ابھی تک جانی نقصان کا کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے ۔

چائنیز ائیر لائن کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

چینی سول ایوی ایشن نے حادثہ کے مقام پر امادادی کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور ریسکیو عملہ کو متاثرہ علاقہ میں بھیجا جارہا ہے ۔

فلائیٹ ٹریکنگ نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والے طیارہ ایک گھنٹہ تک پرواز کے بعد فلائیٹ ریڈار پر آخری پیغام موصول ہوا ۔

ائیر سیفٹی کے حوالہ سے چین محفوظ ممالک میں سر فہرست آتا ہے چین میں 2010 میں آخری حادثہ رپورٹ ہوا تھا جس میں 42 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.