پریانکا چوپڑہ اور نک جونس نے رواں برس جنوری میں اپنی ایک انسٹا اسٹوری میں سروگیسی کے ذریعہ والدین بننے کا اعلان کیا تھا ۔
بالی وڈ دیوا پریانکا چوپڑہ کی نوزائیدہ بیٹی مالتی میری 100 دن انتہائی نگہداشت میں رہنے کے بعد گھر آگئی ہے ۔
پریانکا نے گزشتہ دن منائے جانے والے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی بیٹی کی تصویر کا پہلی دفعہ سوشل میڈیا پر اشتراک کیا ۔
پریانکا چوپڑہ نے اس موقع ایک طویل جذباتی پیغام کے ساتھ نک جونس اور اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویر شئیر کی ۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا نے اپنی بیٹی کو سینے سے لگا رکھا ہے اور نک نے بچی کا ہاتھ ، ہاتھ میں تھام رکھا ہے بچی کی منہ دکھائی نہیں کروائی گئی بلکہ سفید ایموجی لگا ہوا ہے ۔
پریانکا نے اپنی پوسٹ میں اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کا اپنی بیٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔
یاد رہے کہ مالتی میری کی پیدائش کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں ہوئی ۔