نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے ۔
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے ۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اس اضافہ کا اطلاق کراچی کے صارفین کے اپریل کے بلوں میں کیا جائے گا ۔
کراچی کے بجلی کے صارفین اس اضافہ کی مد میں 3 ارب 58 کروڑ روپے کا بوجھ اٹھائیں گے ۔
ایل این جی کی قلت کے باعث بجلی کے صارفین پر 17 پیسے فی یونٹ کے اضافہ سے 1 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ کا بوجھ پڑا ہے ۔
ملک میں اس وقت 5 ہزار 372 میگا واٹ کا شاٹ فال ہے اور فیول کی کمی کی وجہ سے 2 ہزار 139 میگا واٹ کم بجلی پیدا ہورہی ہے ۔