The news is by your side.

گھل جانے والا پلاسٹک تیار

0

پلاسٹک موجودہ دور میں ایک عالمی مسلہ کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔

پلاسٹک فری دنیا بنانے کے لئے سائنسدان آئے روز نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں ۔

اس تناظر میں برازیل کے سائنسدانوں نے جراثیم کُش ، گھل جانے بلکہ کھانے والا پلاسٹک تیار کیا ہے ۔

برازیل کی ساو پاولو یونیورسٹی کے پروفیسر نے سبز پلاسٹک جسے بائیو پلاسٹک بھی کہا جاسکتا ہے حیاتیاتی پالیمر سے تیار کیا ہے ۔

مویشیوں کے پہلے سے بنے ہوئے جیلاٹن سے بنے پلاسٹک جسے ٹائپ بی جیلاٹن بھی کہا جاتا ہے جو بے رنگ ، بے بو اور بے ذائقہ ہوتا ہے اس میں پرفیسر نے ایک خاص قسم کا مرکب نینو کلے ملایا جس میں سوڈیم بھی شامل ہوتا ہے ۔

اس ملاپ سے تیار ہونے والے پلاسٹک میں لچک اور مضبوطی دونوں بڑھی اس کے بعد پلاسٹک میں سیاہ مرچ سے تیار نینو ایملشن بھی شامل کردیا جس سے پلاسٹک میں ایک فلیور آگیا ۔

اس مرکب سے تیار پلاسٹک میں ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔

پروفیسر اس ماحول دوست پلاسٹک سے تھیلیوں اور پیکنگ کی چیزوں کی تیاری میں استعمال کئے جانے کے لئے پرعزم ہیں ۔

اس طرح یہ روایتی پلاسٹک سے بہتر بھی ہوگا اور پلاسٹک فری دنیا کے لئے اپنا مؤثر کردار بھی ادا کرسکے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.