The news is by your side.

ٹی20 : پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مد مقابل

پاکستان اور نیوزی لینڈ آج شارجہ کے اسٹڈیم میں مدمقابل ہونگے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا ۔ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے لئے پر عزم ہیں ۔ ٹیم کا مورال بھی بھارت کو ہرانے کے بعد کافی بلند ہے ۔

انڈیا کو ہرانے کے بعد بابر اعظم نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ” پاکستان یہ جیت آپ کے لئے ہے لیکن اب یہ تاریخ بن چکی ہے اب ساری توجہ اور نظریں اگلی گیم پر ہیں ۔”

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 18 سال کے بعد اپنے پاکستان کے دورہ کو میچ سے قبل سیکیورٹی کی بنیاد پرمنسوخ کردیا تھا جبکہ اس کے لئے وزیر اعظم پاکستان نے بھی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے بات کرکے دورہ کی منسوخی کو بلا جواز قرار دیا تھا ۔

آج ہونے والے مقابلہ میں نیوزی لینڈ اور زخم خوردہ پاکستان کا آمنا سامنا کیا رنگ دکھائے گا اس کے لئے شام 7 بجے کا انتظار کرنا ہوگا ۔ امید ہے پاکستان اپنی ہزیمت کا بدلہ لینے میں کامیاب ہوجائے گا ۔ ان شاء اللہ

تبصرے بند ہیں.