The news is by your side.

روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی اونچی اڑان

0

ملک میں جاری سیاسی بے یقینی نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے اور اب اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

پاکستانی روپیہ پر شدید دباؤ کے باعث ذرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں ۔ معاشی ماہرین نے ملک میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔

قومی اسمبلی کی تحلیلی کے بعد ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت گرتی جارہی ہے اور انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 189 روپے ہوچکی ہے ۔

اتوار کو جب اسمبلیاں تحلیل کی گئیں دالر کی قیمت انٹر بنک میں 184 روپے تھی جو بڑھ کر 189 روپے پر پہنچ چکی ہے ۔

جب سے ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوا ہے ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

پہلے ڈلار کی قیمت پیسوں میں بڑھ رہی تھی مگر دو تین روز میں یہ 2 سے 3 روپے تک روزانہ کے حساب سے بڑھ رہی ہے ۔

اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں اور جو حکومت موجود ہے وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے معیشت کو اور نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

پاکستان میں ذرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں اور فی الحال 2 ماہ کی درآمدات کے ذخائر رہ گئے ہیں ۔ اگر ان میں مزید کمی ہوتی ہے تو پھر بحران کی کیفیت پیدا ہوجائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.