The news is by your side.

نئی کابینہ کے وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے

0

نئی وفاقی کابینہ کے وزراء نے آج ہی حلف اٹھایا ہے جس کے بعد اب وزراء کو ان کی وزارت کے قلمدان سونپ دئیے گئے ہیں ۔

وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ۔ مسلم لیگ نون کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایک بار پھر وزارت خزانہ کے حقدار قرار پائے ۔ جبکہ مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات دی گئی ہے ۔

احسن اقبال وزارت منصوبہ بندی ، سینیٹر اعظم تارڑ وزارت قانون، شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات ، جے یو آئی کے مفتی عبدلاشکور کو وزارت مذہبی امور ، طلحہٰ محمود کو وزارت سیفران اور مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔

مسل لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کو فوڈ سیکیورٹی اور ایم کیو ایم کے سید امین الحق آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارتیں دی گئی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.