کابینہ کے اجلاس کی صدارت آج وزیر اعظم عمران خان کریں گے جس میں 14 نکاتی ایجنڈہ زیر غور لایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کافی تشویش میں مبتلا ہے ۔
وزیر اعظم کی موجودگی میں کرونا کی موجودہ لہر ، اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر اہم امور پر بات کی جائے گی ۔
پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی معینہ مدت سے زائد موجودگی کو ایمنسٹی اسکیم کا حصہ بنائے جانے پر بھی بات ہوگی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اس پر ایک سمری اجلاس میں پیش کریں گے ۔
آج کے اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا منصوبہ بھی زیر غور لایا جائے گا ۔
اس کے علاوہ بزنس کے فروغ سے متعلق ترامیم اور تقرریوں میں توثیق وغیرہ جیسے معاملات بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔
فرسٹ وویمن بنک کے آڈٹ کے معاملات اور ضروری خدمات کی انجام دہی سے متعلق مجاز افسر کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.