چین کی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سال 2021 میں جولائی سے ستمبر تک کمیونٹی رہنمائی کے خلاف ورزیوں پر 60 لاکھ سے زائد پاکستانی ویڈیوز کونٹینٹ کو اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا ہے ۔
ٹاک ٹاک کی انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق جن ممالک کی ویڈیوز حذف کی گئی ہیں ان میں پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔
ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر دنیا بھر سے 9 کروڑ ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا ہے ۔
ٹک ٹاک کی رپورٹ کے مطابق کہ 95 فیصد ویڈیوز اپلوڈ کئے جانے کے بعد بغیر کسی شکایت پر ڈیلیٹ کردی گئیں ۔
88 فیصد کانٹینٹ کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کیا گیا جبکہ 93 فیصد مواد کو اپلوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر حذف کردیا گیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کا 73 فیصد مواد ہراسگی کو فروغ دینے اور 72 فیصد مواد کو نفرت کے بڑھاوے کی بنیاد پر حذف کیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.