The news is by your side.

ٹی ایل پی کے رہنما کو رہائی مل گئی

تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء سعد رضوی کو رہا کردیا گیا ہے ۔ ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ سعد رضوی مسجد رحمت اللعالمین پہنچ گئے ہیں ۔

سعد رضوی کل سے شروع ہونے والی علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تقریبات میں شریک ہونگے جو 21 نومبر تک جاری رہیں گی ۔

یاد رہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدہ کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ۔

تبصرے بند ہیں.